ذ*شاہدرہ: سی سی ڈی کا مبینہ مقابلہ، اپنے ہی ساتھیوں کی گولی سے ملزم ہلاک

ھ*زیر حراست ملزم طاہر ریکوری کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوا، ہسپتال منتقلی پر دم توڑ گیا -ملزم کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار، گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی

بدھ 2 جولائی 2025 20:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2025ء) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں سی سی ڈی (کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ) کی ٹیم کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زیرِ حراست ملزم طاہر فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا۔ذرائع کے مطابق سی سی ڈی اہلکار ملزم طاہر کو ریکوری کے لیے لے کر گئے تھے کہ اس دوران ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے تبادلے کے بعد جب صورتحال معمول پر آئی تو زیرِ حراست ملزم طاہر زخمی حالت میں پایا گیا۔سی سی ڈی حکام کے مطابق طاہر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا اور بعد ازاں ہسپتال منتقل کیے جاتے وقت دم توڑ گیا۔ملزم کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہو گئے جن کی تلاش کے لیے پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔پولیس نے ہلاک ہونے والے ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔