پاکستان کا اعلی سطح وفد "لیڈ دی چینج ان سوشل پروٹیکشن" ورکشاپ میں شرکت کیلئے جرمنی پہنچ گیا

بدھ 2 جولائی 2025 20:25

K اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2025ء)پاکستان کا اعلی سطح وفد "لیڈ دی چینج ان سوشل پروٹیکشن" ورکشاپ میں شرکت کیلئے جرمنی پہنچ گیا۔ وفد کی سربراہی وائس چیئرپرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی جہاں آرا منظور وٹو کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

جہاں آرا وٹو نے مختلف ممالک سے آئے ہوئے 70 سے زائد ممتاز سیاسی رہنماؤں اور سماجی تحفظ کے ماہرین سے خطاب کیااور بتایا کہ پاکستان ایک مربوط اور جامع سماجی تحفظ کے نظام کی طرف بڑھ رہا ہے۔پاکستانی وفد کی طرف سے کمبوڈیا اور تنزانیا کی حکومت کے نمائندوں کو مارخور کا تحفہ دیا گیا۔جرمنی میں مقیم پاکستانی سفیر نے وفد سے ملاقات کی اور عشائیے میں شرکت کی۔