د*بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کرنے والے دہشت گردوں کو جیل بھیج دیا گیا

بدھ 2 جولائی 2025 21:10

ک*کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2025ء)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والے دہشت گردوں کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو بھارتی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والے دہشت گردوں کو دھماکا خیز مواد کے مقدمے میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے عددالت میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیے گئے ملزمان میں محمد خان بوریو عرف گلو، اختر علی، جامین ملاح اور غلام قادر بوریو شامل ہیں۔تفتیشی افسر نے ملزمان کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی جبکہ عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان کو پولیس نے نیشنل ہائی وے کے قریب سے گرفتار کر کے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے ہینڈ گرینیڈ اسلحہ اور ایک آلٹو کار برآمد کی گئی ہے، پولیس نے ملزمان کے خلاف 7 مقدمات درج کیے ہیں۔