ایل ڈی اے نے صوبائی دارالحکومت میں 4اہم سٹرکچر پلان روڈز کی تعمیر کا آغاز کر دیا

بدھ 2 جولائی 2025 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا لاہور کے شہریوں کے لیے سٹرکچر پلان سڑکوں کی تعمیر کا تحفہ، ایل ڈی اے نے صوبائی دارالحکومت میں 4اہم سٹرکچر پلان روڈز کی تعمیر کا آغاز کر دیا۔ایل ڈی اے نے گزشتہ روزشادیوال چوک تاغفار چوک اور شوق چوک سے ڈاکٹر ہسپتال تک دو نئی سٹرکچر پلان روڈ کا سنگ بنیاد رکھا۔

ایل ڈی اے نے رواں ہفتے سدرن کوریڈور نیلم روڈ اور ایکسپو سینٹر تا خیابان جناح کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔صدر مسلم لیگ ن لاہور و ایم این اے ملک سیف الملوک کھوکر، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے سٹرکچر پلان روڈ کا سنگ بنیاد رکھا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے بریفنگ دی۔شادیوال چوک سے غفار چوک تک ڈیڑھ کلومیٹر سڑک تعمیر کی جائے گی۔

(جاری ہے)

شادیوال چوک سے غفار چوک تک سڑک 2رویہ اور2 لین پر مشتمل ہوگی۔منصوبے پر کل لاگت455.9ملین روپے لاگت آئے گی۔ وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سٹرکچرپلان روڈز کی تعمیر سے لاہور کے شہریوں کو ٹریفک روانی میں بڑی سہولت ملے گی۔ صدر مسلم لیگ ن لاہور ملک سیف الملوک کھوکھرنے کہا کہ شہر میں سٹرکچر پلان روڈ کی تعمیر کا آغاز کروانے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے مشکور ہیں۔

ایل ڈی اے نے شوق چوک سے ڈاکٹر ہسپتال تک 2.13کلومیٹر سٹرکچر پلان روڈ کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا۔ ساجدہ تارڑ، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے سٹرکچر پلان روڈ کا سنگ بنیاد رکھا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے بریفنگ دی۔منصوبے پر کل 653.9ملین روپے لاگت آئے گی۔شوق چوک سے ڈاکٹر ہسپتال سڑک 2لین پر مشتمل ہوگی۔سٹرکچر پلان سڑکوں پر سولرلائٹس کی تنصیب، سیورلائن اور واک ویز بنائے جائیں گے۔سٹرکچرزپلان روڈز کی تعمیر سے روزانہ لاکھوں گاڑیا ں مستفیدہوں گی۔منصوبوں کی تکمیل سے ٹریفک جام جیسے مسائل کاخاتمہ ہوگا۔