ڈی پی او سیالکوٹ کا 7 محرم الحرام کے جلوس کی گزرگاہوں کا دورہ

جمعرات 3 جولائی 2025 13:14

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ ، مرکزی امام بارگاہ مستری عبداللہ ، امام بارگاہ ادہ پسروریاں اور امام بارگاہ کینٹ 7 ویں محرم کے برآمد ہونے والے جلوس کی گزرگاہوں کا دورہ کیا۔ڈیوٹی پر تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

روایتی جلوس بعد از نماز مغرب امام بارگاہ اڈہ پسروریاں سے برآمد ہو گا، اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا رات گئے دربار امام علی الحق پر اختتام پذیر ہو گا۔

امن و امان کا قیام یقینی بنانے کے لیے پولیس افسران ، جلوس انتظامیہ اور امن کمیٹی کے ممبران جلوس کے شروع تا اختتام تک جلوس کے ساتھ رہیں گے ۔ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کی ہدایات پر سکیورٹی کے حوالے سے سیالکوٹ پولیس کے فول پروف انتظامات مکمل کرتے ہوئے موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں گے اور سخت ناکہ بندی عمل میں لائی جائے گی ۔