بھارتی کرکٹر محمد شامی ایک اور مشکل میں پھنس گئے، سابقہ اہلیہ مقدمہ جیت گئیں

سابقہ اہلیہ کو ماہانہ چار لاکھ بھارتی روپے نان نفقے کی مد میں ادا کرنیکا حکم ‘حسین جہاں اور محمد شامی کے درمیان 2018 میں علیحدگی ہوئی

جمعرات 3 جولائی 2025 14:17

بھارتی کرکٹر محمد شامی ایک اور مشکل میں پھنس گئے، سابقہ اہلیہ مقدمہ ..
کلکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)کلکتہ ہائی کورٹ نے بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو اپنی سابقہ اہلیہ کو ماہانہ چار لاکھ بھارتی روپے نان نفقے کی مد میں ادا کرنے کا حکم دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق اہلیہ حسین جہاں کے وکیل امتیاز احمد کا کہنا تھا کہ یہ ان موکلہ کے لیے ایک بہترین لمحہ تھا۔ 2018 سے 2024 تک انہوں نے بہت دوڑ دھوپ کی۔

بالآخر حسین جہاں کو ڈیڑھ لاکھ اور بیٹی کو ڈھائی لاکھ روپے ماہانا ادا کیے جانے کا یہ حکم کھلی عدالت میں جاری ہوا۔

(جاری ہے)

ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عبوری حکم کی مرکزی درخوات کو چھ ماہ کے اندر نمٹانے کا حکم دیا ہے۔ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ جب فریقین نان نفقے کی سماعت نمٹانے کے لیے دوبارہ ٹرائل کورٹ لوٹیں تو یہ رقم چھ لاکھ تک بڑھ جائے کیوں کہ حسین جہاں نے اپنی درخواست میں اس مد میں سات لاکھ اور تین لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے شادی سے قبل حسین جہاں بطور ماڈل کام کرتی تھیں اور 2014 میں محمد شامی سے شادی کے بعد انہوں نے ماڈلنگ کو خیرباد کہہ دیا۔ 2015 ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی۔2018 میں حسین جہاں کی جانب سے محمد شامی پر گھریلو تشدد اور استحصال کے الزامات عائد کیے گئے جس کے بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :