پاکستان کو 32 ویں ایشین جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ 2025 میں سات تمغے حاصل

ہفتہ 5 جولائی 2025 11:46

پاکستان  کو 32 ویں ایشین جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ 2025 میں  سات تمغے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) پاکستان نے جنوبی کوریا میں ہونے والی 32ویں ایشین جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ 2025 میں کل سات تمغے حاصل کیے۔ایک پریس ریلیز کے مطابق، پاکستان نے مین ایونٹ میں دو گولڈ میڈلز، دو سلور میڈلز، اور ایک برانز میڈل، اور پلیٹ ایونٹ میں دو گولڈ میڈلز جیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایم سہیل عدنان (انڈر 13) اور نعمان خان (انڈر 15) نے گولڈ میڈل جیتا، احمد ریان خلیل (انڈر 15) اور ماہنور علی (گرلز انڈر 13) نے چاندی کا تمغہ جیتا، اور عبداللہ نواز (انڈر 19) نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ پلیٹ ایونٹ میں یحییٰ خان (انڈر 17) اور ایم مصطفی (انڈر 13) نے گولڈ میڈل جیتے۔بوائز انڈر 15 میں نعمان خان (پاک) نے احمد ریان خلیل (پاک) کو 12-10، 11-6، 11-2 (3-0) سے شکست دی۔