ریال میڈرڈ کی کلب ورلڈ کپ کے راؤنڈ 8 میں رسائی

دوسرے ہاف کے شروع میں گونزالو گارشیا نے فیصلہ کن گول کیا

جمعرات 3 جولائی 2025 15:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)فیفا کلب ورلڈ کپ میں اسپینش سائیڈ ریال میڈرڈ نے یوونٹس کو 0-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

میامی کے ہارڈ راک اسٹیڈیم پر منعقدہ مقابلے میں دوسرے ہاف کے شروع میں گونزالو گارشیا نے فیصلہ کن گول بنایا، انہوں نے ٹرینٹ الیگزینڈر آرنلڈ کے شاندار کراس پر ہیڈر کے ذریعے گیند کو جال میں پہنچایا۔رینڈال کولو موآنی کی کاوش رائیگاں گئی، کیلیان ایم باپے نے 68ویں منٹ میں گارشیا کی جگہ کھیل کر کلب ورلڈ کپ میں ڈیبیو کیا۔

متعلقہ عنوان :