سی سی ڈی کے دو مبینہ پولیس مقابلوں میں 3ڈاکو ہلاک

جمعرات 3 جولائی 2025 15:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی )کے دو مختلف مبینہ پولیس مقابلوں میں 3ڈاکو ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ پہلے مقابلے میں سی سی ڈی سول لائن نے متعدد وارداتوں میں اشتہاری دو ڈاکوئوں کو پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا ،سی سی ڈی پولیس عابد اور دلاور کو نشاندہی کے لیے لے جا رہی تھی ، اس دوران ملزمان کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔

دونوں طرف فائرنگ سے دونوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے، ہلاک ڈاکو عابد اور دلاور ریکارڈ یافتہ تھے ۔دوسرا مقابلہ کینٹ میں ہوا ،مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جس کی شناخت حسن کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک ڈاکوئوں کے قبضے سے اسلحہ گولیاں اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے ۔ پولیس نے لاشوں کو مردہ خانے جمع کروا دیا۔