
پی ایف یو جے کا میڈیا ورکروں کی غیر قانونی برطرفیاں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی اورتھرڈ پارٹی کنٹریکٹ سسٹم کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ
فیڈرل یونین آف جرنلسٹس عدالتی چارہ جوئی کے لیے عدالتوں سے رجوع کرئے گی اور ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی .پی ایف یو جے کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس
میاں محمد ندیم
جمعرات 3 جولائی 2025
13:40

(جاری ہے)
اس سلسلہ میں پی ایف یو جے قانونی مشاورت مکمل کر کے نہ صرف عدالتی چارہ جوئی کرے گی بلکہ ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلانے کا پروگرام تشکیل دے دیا پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل نے صدر رانا محمد عظیم کی صدارت میں منعقد ہو نے والے ورچوئل اجلاس میں جنگ گروپ سمیت مختلف اداروں سے غیر قانونی چھانٹیوں کی سخت مزمت کی اورصحافتی کارکنوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے جدو جہد جاری رکھنے کا اعادہ کیا.
پی ایف یو جے سیکرٹری جنرل شکیل احمد نے اجلاس کے شرکا کو تفصیلات سے آگاہ کیا کہ جنگ گروپ سمیت ملک بھرکے مختلف میڈیا اداروں نے ورکروں کو غیر قانونی طور پر نکالنے کا وطیرہ بنا لیا ہے اور اب تک سینکڑوں صحافتی ورکرزکو کوئی بقایا جات دئے بغیر نکالا جا چکا ہے جس کے خلاف این آئی آر سی میں قانونی چارہ جوئی بھی کی گئی مگرابھی تک اس کے مثبت نتائج سامنے نہیں آ سکے. اجلاس کے شرکا سے مشاورت اور آرا کے بعد اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ پی ایف یو جے قانونی ماہرین سے مشاوررت کرتے ہوئے فوری طور پر اعلی سطح پرعدالتی چارہ جوئی کرے یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ میڈیا ورکرز کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کے خلاف تمام میڈیا مالکان کے ساتھ بھی خط و کتابت کی جائے اور انہیں غیر قانونی اقدامات سے باز رہنے کی تنبیہ کی جائے. اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پی ایف یوجے سے ملحقہ تمام ریجنل یونینز کے ارکان کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے ان سے فوری تفصیلات طلب کرکے ممبرشپ کارڈ جاری کئے جائیں تاکہ بہتر اندازمیں ان کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایف ای سی کا اگلا اجلاس عاشور کے بعدرکھا جائے اور اس میں اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لے کرورکروں کے حقوق کے لئے مزید لائحہ عمل طے کیا جائے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یوکرین جنگ: پوٹن کے ساتھ بات چیت میں پیشرفت نہ ہو سکی، ٹرمپ
-
آسٹریا نے شام میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد پہلے شامی کو ملک بدر کیا
-
روس طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.