اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کی بات قبل از وقت ہے ، شام

اسرائیل تصادم ختم کرنے کے معاہدے پر عمل کرے اور شامی سرزمین سے انخلا کرے،عہدیدار

جمعرات 3 جولائی 2025 16:21

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)شام میں ایک سرکاری ذریعے نے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کی بات کو قبل از وقت قرار دیتے ہوئے تل ابیب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 1974 کی جنگ بندی معاہدے پر عمل کرے اور شامی سرزمین سے انخلا عمل میں لائے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق، ایک سرکاری ذریعے نے کہا ہے کہ اس وقت اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط سے متعلق بیانات قبل از وقت ہیں۔ ذریعے نے مزید کہا جب تک 1974 کے تصادم ختم کرنے کے معاہدی پر مکمل عمل درآمد اور مقبوضہ جولان سے انخلا نہیں ہوتا، اس وقت تک کسی نئے معاہدے پر بات چیت ممکن نہیں۔