سردار عتیق احمد خان دو روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے، کارکنان و قیادت سے ملاقاتیں

جمعرات 3 جولائی 2025 16:36

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان دو روزہ تنظیمی و سیاسی دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے۔ ان کے اس دورے کا مقصد جماعتی امور کا جائزہ لینا، کارکنان سے مشاورت اور موجودہ سیاسی صورتحال پر سینئر قیادت سے تبادلہ خیال کرنا ہے۔

(جاری ہے)

سردار عتیق احمد خان اپنے قیام کے دوران پارٹی رہنماؤں، کارکنان، یوتھ و وویمن ونگ کے نمائندوں اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد ان سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں تنظیمی معاملات، تحریک آزادی کشمیر، ریاستی تشخص کے تحفظ اور موجودہ سیاسی منظرنامے پر گفتگو کی جائے گی۔

کارکنان کی جانب سے صدر مسلم کانفرنس کے دورہ مظفرآباد کو خوش آئند قرار دیا گیا ہے، اور مختلف وفود کی جانب سے ان سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔