Live Updates

مظفرآباد میں محکمہ برقیات کے عارضی ملازمین نے مستقل نہ کیے جانے پر چیف آفس کے باہر احتجاجی کیمپ لگا لیا

جمعرات 3 جولائی 2025 16:36

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)دارلحکومت مظفرآباد میں محکمہ برقیات کے عارضی ملازمین نے مستقل نہ کیے جانے پر چیف آفس کے باہر احتجاجی کیمپ لگا لیا۔ مظاہرے میں ملازمین کے ساتھ ان کے بچے بھی شریک ہوئے، جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور مستقل روزگار کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ملازمین کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ بیس سال سے محکمہ میں عارضی بنیادوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں، مگر اس طویل مدت کے باوجود انہیں مستقل نہیں کیا گیا۔

ملازمین نے الزام لگایا کہ انہیں سال بہ سال کنٹریکٹ میں توسیع دے کر صرف لالی پاپ دیا جا رہا ہے۔‘‘ہم دن رات، شدید گرمی ہو یا طوفانی بارش، اپنی جان خطرے میں ڈال کر بجلی کے نظام کو بحال رکھتے ہیں، لیکن ہمارے بچوں کا مستقبل غیر یقینی ہے’’، ایک ملازم نے روتے ہوئے کہاان کا کہنا تھا کہ ہر دورِ حکومت میں وعدے کیے گئے لیکن عملاً کچھ نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

احتجاج میں شریک ایک ملازم نے بتایا کہ‘‘ہم برسوں سے اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر کام کر رہے ہیں، لیکن نہ تو ہمیں روزگار کا تحفظ حاصل ہے اور نہ ہی بنیادی سہولیات۔ملازمین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے فوری طور پر مستقل کیا جائے تاکہ وہ اور ان کے خاندان معاشی تحفظ کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔ مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو اپنی فیملیوں کے ہمراہ خودکشی کریں گیدوسری جانب محکمہ برقیات کی جانب سے تاحال کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات