صدر آزاد کشمیر سے سردار ضیا قمر ، شجاع راٹھور کی ملاقات

جمعرات 3 جولائی 2025 16:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی آزاد کشمیر سردار ضیا قمر اور ممبر آزادجموں وکشمیر کونسل شجاع راٹھور نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر آزاد کشمیر اور وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سردار ضیا قمر، ممبر آزادجموں وکشمیر کونسل شجاع راٹھور نے آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔