مظفرگڑھ،ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر دوکاندار شدید زخمی

جمعرات 3 جولائی 2025 16:56

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) لیہ کے تھانہ پیر جگی کی میں ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر دوکاندار زخمی ہوگیا۔ پیر جگی کی حدود چک نمبر 425 میں 3 نامعلوم ڈاکوؤوں نے ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت میں چھریاں مار کر دوکاندار اعجاز کو شدید زخمی کر دیا اور دکاندارسے نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے متاثرہ دوکاندار کے بیان پر ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔\378