اوکاڑہ، سی سی ڈی پولیس ،ڈاکوئوں میں دو مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک ،ایک زخمی حالت میں گرفتار

جمعرات 3 جولائی 2025 18:06

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء) سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوئوں میں 2مختلف مقامات پر مقابلے میںایک ڈاکو ہلاک ،ایک زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان کے مطابق 3مسلح کا سی سی ڈی، ٹیم سے رات 2 بجے کے قریب اکبر روڑ پر پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک خطرناک ملزم اکرم ولد الہ یار کراس فائرنگ میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، دو فرار ہوگئے .مویشی چور اکرم ولد الہ یار قوم کھرل سکنہ 53/3R سزا یافتہ،عدالتی مفرور ،اشتہاری ملزم اورچوری ڈکیتی کے 20۔

(جاری ہے)

مقدمات میں ملوث تھا فرار ہونے والوں میں اس کا بھائی اکرم بھی سزا یافتہ چور پایا گیا جو ڈالے بھر کر چوری شدہ مویشی لے جاتے تھے پولیس پر حملہ، مزاحمت قتل اور اسلحہ برآمدگی کے تحت مقدمہ درج، دوسرا پولیس مقابلہ دیپالپور رتہ کھنہ روڈ پر ہوا جہاں ایک ملزم کراس فائرنگ میں زخمی ہو گیا. جس کی شناخت ناظم ولد یوسف سکنہ 29 ڈی شیر گڑھ سے ہوئی ہے جو کہ 58 وارداتوں میں ملوث پایا گیا. جسکا ایک ساتھی فرار ہو گیا .سی.سی. ڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ اور مسروقہ مال برآمد کر لیا،مقدمات درج کر لئے گئے۔