ساہیوال، جامن کھانے کی سزا ،زمیندار نے کمسن بچے کو گندگی کھلا دی ،گولی لگنے سے بچہ زخمی

جمعرات 3 جولائی 2025 18:07

سا ہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)جامن کھانے کی سزا بچے کو بکری کی مینگن گندگی کھانا پڑی ایک بچے کو گولی مار دی فائرنگ کی آواز سن کربچے بے ہوش ہو گئے۔

(جاری ہے)

چک 55 بارہ ایل میں زمینداراحسن شاہ کے گھر کے باہر جامن کے درخت سے دو بچے علی اور محمد ریحان جامن کھا رہے تھے کہ اس دوران احسن شاہ اور اس کا نامعلوم ساتھی آگیا اور بچوں کو پستول دکھا کر کمسن علی کو بکری مینگن گندگی کھانے پر مجبور کیا بچے نے پستول کے ڈر سے مینگن کھالی جس کے بعد زمیندار نے بچوں کو بھاگنے کے لیے کہا جب بچے بھاگے تو زمیندار نے پیچھے سے گولی چلا دی گولی لگنے سے علی شدید زخمی ہو گیا اور دونوں بچے فائرنگ کی آواز سے بے ہوش ہو گئے ۔

پولیس غازی آباد نے محمد سلیم کی مدعیت میں زمیندار احسن شاہ اور اس کے نا معلوم ساتھی کے خلاف مقدمہ 324 337, ایف ٹو اور34 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :