اترپریش، دکانداروں کی مذہب کی بنیاد پر شناخت کی مہم جاری

ساھو اور چیلوں نے دکانداروں کو کپڑے اتارنے پر مجبور کردیا

جمعرات 3 جولائی 2025 22:12

لکھنو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)اتر پردیش میں ہندوئوں کی طرف سے مذہب کی بنیاد پر دکانداروں کی شناخت کی مہم مسلسل جاری ہے۔ ہندو کانوڑ یاتراکے دوران سادھوئوں نے سپریم کورٹ کے احکامات کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے ہوٹلوں اور کھانوں کے ڈھابوں کے ملازمین کو اپنی شناخت ظاہر کرنے پر مجبور کیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ک سوامی ایشویر مہاراج نامی ایک سادھو اور اسکے چیلوں نے دکانداروں کو اپنی پتلونیں تک اتارنے پر مجبور کیا تاکہ انکے مذہب کا ثبوت لیا جاسکے۔

ایک مسلمان دکاندار نے اپنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہندو سادھو اور اسکے چیلے نعرے لگا رہے تھے ’’مسلمانوں کو بھگائو‘‘،انہوںنی ہمیں کپڑے اتانے پر مجبور کیا ۔ایک اور دکاندار نے کہا کہ جب اس نے کپڑے اتارنے سے انکار کیا تو اسے تھپڑ مارے گئے ۔ اتر پردیس کے علاقے مظفر نگر کے علاقوں خطولی اور پرکازی سے گزشتہ پانچ دنوں کے دوران اس نوعیت کے کم ازکم سات واقعات پیش آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :