جیکب آباد میں ڈاکو بے لگام، کاروباری لوگوں کو بھتہ کے لیے دھمکی آمیز کال اور ویڈیو پیغام جاری

جمعرات 3 جولائی 2025 23:09

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)جیکب آباد میں ڈاکو بے لگام، کاروباری لوگوں کو بھتہ کے لیے دھمکی آمیز کال اور ویڈیو پیغام جاری، پولیس شہریوں اور کاروباری لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع میں ڈاکو راج قائم ہوچکا ہے اغوا اور ڈکیتی کی وارداتوں کے بعد ڈاکوؤں کی جانب سے شہریوں اور کاروباری لوگوں کو بھتہ کے لیے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہونے لگے ہیں، تحصیل ٹھل کے مشہور صراف فیضان عرف جان محمد مغل کو بدنام زمانہ ڈاکو جھرو بنگلانی کی جانب سے 50 لاکھ روپے بھتہ کے لیے آڈیو اور ویڈیو پیغام جاری کئے گئے ہیں، ویڈیو میں ڈاکو جھرو بنگلانی صراف کو دھمکی دیتے ہوئے 50 لاکھ کا مطالبہ کررہا ہے بھتہ نہ دینے کی صورت میں صراف کو قتل اور بچوں کو اغوا کرنے کی دھمکی دی جارہی ہے ڈاکو کی ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، ڈاکو کی جانب سے کاروباری لوگوں کو بھتہ کی دھمکیوں پر شہریوں میں تشویش کا لہر پائی جاتی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈاکو بے لغام ہوچکے ہیں ڈاکو ؤں کی جانب سے سرعام ویڈیو پیغام کے ذریعے بھتہ کے لیے دھمکیاں دی جارہی ہیں لیکن پولیس ڈاکوؤں کے خلاف کوئی کاروائی کررہی جس کی وجہ سے کاروباری لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہورہے ہیں، صرافہ یونین ٹھل نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کاروباری لوگوں کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے خلاف کاروائی کی جائے۔