سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان صوبائی اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر

جمعرات 3 جولائی 2025 23:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے سنی اتحاد کونسل کیارکان صوبائی اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا۔ذرائع کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد نے سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان صوبائی اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا۔واضح رہے کہ 27 جون کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ اور ہنگامی آرائی کے ساتھ ساتھ توڑ پھوڑ کی تھی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 ارکان کی رکنیت معطل کردی تھی۔

(جاری ہے)

ملک احمد خان نے 28 جون کو اپوزیشن کے 26 ارکان کی نااہلی کے لیے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔قبل ازیں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس تیار کرلیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، سیکریٹری جنرل پنجاب اسمبلی عامر حبیب ریفرنس دائر کرنے کے لیے اسلام آباد پہنچ چکے تھے اور ریفرنس دائر کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے تمام ضروری دستاویزات فراہم کر دی تھیں۔ذرائع کے مطابق دستاویزات میں سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا حمزہ شہباز کے خلاف فیصلہ بھی شامل تھا۔