گ*دعا گو ہیں نیا ہجری سال وطن عزیز میں امن،خوشحالی، استحکام لے کر آئی:میاں یسین

جمعرات 3 جولائی 2025 19:30

/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2025ء)نائب صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن میاں یسین نے نئے ہجری سال کے موقع پر کہا ہے کہ دعا گو ہیں ہجری سال وطن عزیز میں امن، خوشحالی اور استحکام لے کر آئے۔

(جاری ہے)

محرم الحرام کا مہینہ ہمیں اپنی انفرادی زندگی کو اجتماعی شعور سے جوڑنے کی تلقین کرتا ہے اور واقعہ کربلا اسلام کی فتح اور اسلامی اصولوں کی سربلندی کے لیے امام حسین کی قربانی کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان دُور رًس تعلیمات کو اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے اور محبت، اخوت اور شعور کی شمع کو روشن کرنا چاہیے۔ہم کشمیر اور فلسطین میں نہتے مسلمانوں پر جاری ظلم کے خاتمے اور خطے میں کشیدگی کے مکمل خاتمے کی بھی دعا کرتے ہیں۔