مبینہ غیر قانونی بھرتیاں، سابق چیئرمین ایس پی ایس سی و دیگر کیخلاف نیب تحقیقات کا آغاز

جمعرات 3 جولائی 2025 21:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی(و دیگر کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

نیب نے چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن سے سابق چیئرمین نور محمد سمیت 16 افسران کا ریکارڈ طلب کرلیا۔نیب کی جانب سے چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن کو ایک ہفتے میں ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نیب نے درخواست کی کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف عدالتوں میں دائر درخواستوں کا ریکارڈ دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :