
راولپنڈی میں 7ویں محرم کے جلوس کے روٹ پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی مثالی صفائی مہم ،عاشورہ کے لیے گرینڈ صفائی آپریشن بھی جاری
جمعرات 3 جولائی 2025 23:50
(جاری ہے)
جلوس کے دوران کمپنی کا عملہ پوری طرح متحرک رہا اور کسی بھی قسم کی کوتاہی سے بچنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر رسپانس ٹیمیں تعینات کی گئیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر نے اس موقع پر کہا کہ محرم الحرام کے تقدس اور عزاداروں کے احترام کے پیش نظر آر ڈبلیو ایم سی نے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے صفائی انتظامات کو فول پروف بنایا ہے۔
7ویں محرم کے جلوس کے دوران تمام افسران و صفائی عملہ فیلڈ میں موجود رہے اور ہم نے یقینی بنایا کہ کسی مقام پر کوتاہی نہ ہو۔ ہمارا مشن شہریوں کو صاف، صحت مند اور باوقار ماحول فراہم کرنا ہے، اور یہ مہم اسی عزم کا حصہ ہے۔کمپنی کی جانب سے 10 محرم الحرام (عاشورہ) کے لیے بھی صفائی کا گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ تمام مرکزی اور ذیلی جلوسوں کے روٹس، مجالس کے مقامات، امام بارگاہوں اور ان سے ملحقہ گلیوں، چوراہوں اور بازاروں کو زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے۔ چونے کا بھرپور چھڑکاؤ اور ڈس انفیکشن اسپرے کے ساتھ ساتھ نکاسی آب کے نظام کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ عزاداروں کو ہر ممکن سہولت اور صاف ستھرا ماحول میسر ہو۔جلوسوں کے اختتام پر دوبارہ صفائی اور واشنگ کا عمل مکمل کیا جا ئے گا تاکہ کسی قسم کی بدبو، گندگی یا کوڑا کرکٹ باقی نہ رہے۔شہری، منتظمین اور عزاداروں نے RWMC کی بروقت، مؤثر اور مخلصانہ کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ محرم الحرام کے باقی ایام میں بھی صفائی کا یہ اعلیٰ معیار برقرار رکھا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
نشان حیدراعزازحاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسرراشد منہاس کا 54 واںیوم شہادت (کل) منایا جائے گا
-
دریائے سندھ میں سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب آگیا
-
پاکستان آفات کا ڈھیر بن چکا ہے،ایمل ولی خان
-
کے ایم سی گریڈ 18 کی خاتون افسر کی سابق ڈرائیور شوہر کیخلاف مقدمے کی درخواست
-
ایران کی بڑی مقدار میں چاول اور 60 فیصد تک گوشت پاکستان سے خریدنے کی یقین دہانی
-
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میںسیلاب کے باعث میں 83 سرکاری اسکول تباہ ہوگئے
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ایک ماہ، کابینہ ارکان کی 15 دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان
-
کمسن بچے سے اجتماعی جنسی زیادتی برہنہ ویڈیو فلم بنا کر سوشل میڈیا پر وائر ل کی دھمکی
-
مائی والی مسجد پر تیز رفتار نیو چو ہدری بس نے ایک اور نو جوان موٹر سائیکل سوار کو مار ڈالا
-
ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی کھلی کچہری
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت بارشوں کی پیش گوئی پر ہنگامی اجلاس
-
جائیداد کا وارث کیوں پیدا کیا باپ اور بھائی نے ملکر نوجوان منیر احمد کو کمرے میں بند کر کے آگ لگا دی‘جل کر راکھ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.