
یورپی یونین کا ریل اور آبی گزرگاہوں میں 2.8 ارب یورو کی سرمایہ کاری کا اعلان
جمعہ 4 جولائی 2025 10:20
(جاری ہے)
حکام کے مطابق ریلوے کے شعبے کو سب سے زیادہ یعنی کل فنڈنگ کا 77 فیصد حصہ فراہم کیا جائے گا، جس کا مقصد بالخصوص متعلقہ ممالک میں’’ ٹی ای این ۔
ٹی ‘‘ کے بنیادی اور توسیعی نیٹ ورکس میں اہم انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنا ہے۔ اس ضمن میں بالٹک خطے اور پولینڈ میں ریل بالٹیکا کی تعمیر اور یونان و سلوواکیہ میں ریلوے نظام کی بہتری شامل ہے۔ اس کے علاوہ چیکیا اور پولینڈ میں ہائی سپیڈ ریل لائنز کی ترقی کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔مزید یہ کہ یورپی یونین کے 11 رکن ممالک جن میں آسٹریا، جرمنی، ہنگری، اٹلی اور سویڈن شامل ہیں ، میں 46 منصوبوں کے ذریعے یورپی ریل ٹریفک مینجمنٹ سسٹم (ای آر ٹی ایم ایس ) کو ریل گاڑیوں اور پٹریوں پر نافذ کیا جائے گا، جس سے سرحد پار ریل حفاظت اور ہم آہنگی میں بہتری آئے گی۔واضح رہے کہ ’’سی ای ایف‘‘ ٹرانسپورٹ پروگرام (2027۔2021) کے تحت کُل 25.8 ارب یورو مختص کئے گئے ہیں، جو نہ صرف تمام یورپی یونین کے رکن ممالک بلکہ یوکرین اور مالدووا (سی ای ایف سے منسلک ممالک) میں بھی منصوبہ جات کی مالی معاونت کے لئے دستیاب ہیں۔ کمیشن کے مطابق موجودہ منظوری کے بعد اس بجٹ کا 95 فیصد حصہ پہلے ہی مختص کیا جا چکا ہے۔یورپی کمیشن نے بتایا کہ 2014 میں آغاز کے بعد سے اب تک کنیکٹنگ یورپ فیسلٹی کے تحت 1,861 منصوبے (جن میں حالیہ 94 منصوبے بھی شامل ہیں) ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مجموعی طور پر 47.34 ارب یورو کی امداد سے چلائے جا چکے ہیں۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آئندہ ہفتے غزہ معاہدہ ہوسکتا ہے‘ ٹرمپ پرامید ہوگئے
-
ایرانی جوہری پروگرام کسی اور مقام سے شروع ہو سکتا ہے، امریکا
-
فلائی دبئی اور اماریٹیک کے درمیان شراکت، عملے کے لیے بائیومیٹرک اسمارٹ گیٹس متعارف
-
سعودی عرب میں3 لاکھ 34 ہزار شہریوں کی اے آئی تربیت مکمل
-
آئندہ ہفتے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ ہوسکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
-
امریکا، ٹیکساس میں طوفان سے تباہی،24افراد ہلاک
-
امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیکس اور اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کر دئیے
-
حکومت اور فوج کے درمیان کشیدگی، اسرائیلی وزیر اعظم اپنے چیف آف سٹاف پر چلا اٹھے
-
ایران کا جوہری منصوبہ مکمل طور پر تباہ نہیں ہوا، امریکی عہدیدار
-
مسجد نبوی ﷺکی صفائی کے دوران 2700 لیٹر سے زیادہ جراثیم کش ادویات کا استعمال
-
ٹرمپ ملک بدر کرنے اور امریکی شہریت ختم کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں، ظہر ان ممدانی
-
مہاراشٹرمیں 2 لاکھ ٹرکوں کی ہڑتال، ای چالان اورہراسانی کیخلاف احتجاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.