پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 جیت لی

جمعہ 4 جولائی 2025 10:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) ناقابل شکست پاکستان کی ٹیم نےاپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 جیت لی۔پاکستان کی ٹیم نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے پلیٹ ڈویژن کپ فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف مالدیپ کی ٹیم کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

جیونجو، جنوبی کوریا ،جیونجو ہواسن جمنازیم، جیونجو سی، جنوبی کوریا میں ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ2025 کے ےپلیٹ ڈویژن کپ فائنل میچ پاکستان کی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف مالدیپ کی ویمنز ٹیم کو 35 کے مقابلے میں 60 پوائنٹس سے ہرا دیا۔فائنل مقابلے میں پاکستان نے مالدیپ کو کسی کوارٹر میں برتری نہیں لینے دی۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیم چیمپئن شپ کے پلیٹ ڈویژن کپ میں ناقابلِ شکست رہی۔پاکستان نے فائنل سمیت مسلسل 7 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل جنوبی کوریا میں جاری اس ایونٹ میں پاکستان ویمن ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پہلے سیمی فائنل میں جاپان کو 39-64 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ چیمپئن شپ میں 11 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں تھیں جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا ۔گروپ اےمیں ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ اور بھارت کو رکھا گیا تھا جبکہ گروپ بی میں چائنیز تائپے، جاپان، میزبان کوریا، پاکستان، مالدیپ اور سعودی عرب کی ٹیمیں شامل تھیں ۔\932