روسی افواج نے یوکرین کی سرحد پر بیلگوروڈ ریجن کے قریب 20 کلومیٹر کا بفر زون بنانا شروع کر دیا

جمعہ 4 جولائی 2025 10:40

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) روسی افواج نے یوکرین کی سرحد پر بیلگوروڈ ریجن کے قریب 20 کلومیٹر کا بفر زون بنانا شروع کر دیا ہے، قبل ازیں اس علاقے میں فوجی کارروائیاں نہ ہونے کے برابر تھیں۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق حال ہی میں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے محاذ کا یہ حصہ مستحکم حالت میں تھا اور وہاں لڑائی ایک انتہائی غیر معمولی واقعہ تصور کیا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

فوجی ماہر آندرے ماروچکو نے بتایا کہ روسی فوجیوں نے بیلگوروڈ اور خارکوف علاقوں کے سنگم پر محاذ کے ایک نئے 20 کلومیٹر چوڑے حصے پر فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے جس کا مقصد یہاں ایک بفر زون بنانا ہے۔ بیلگوروڈ اور خارکوف علاقوں کے درمیان ریاستی سرحد کے 20 کلومیٹر چوڑے حصے پر فوجی سرگرمیوں اور حکمت عملی کی بنیاد پر یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس علاقے میں بفر زون بنانے کے لئے روسی مسلح افواج کی کارروائی شروع ہو گئی ہے ۔