چیچہ وطنی،وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول نے محرم الحرام کے حوالے سے چیچہ وطنی کا دورہ کیا

جمعہ 4 جولائی 2025 11:14

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمی بٹ نے محرم الحرام کے حوالے سے چیچہ وطنی کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون جعفری اور ڈی ایس پی سلیم خان رتھ اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پرویزاختر بھی ان کے ہمراہ تھے، سلمی بٹ نے شہر کی مرکزی امام بارگاہ میں سیکیورٹی کی صورتحال اور یوم عاشور کے جلوس کے مقررہ روٹس کا جائزہ لیا۔

بعدازاں معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب نے میونسپل کمیٹی میں قائم کنٹرول روم کا معائنہ کیا سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ لی، سلمی بٹ نے خاتون اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون جعفری کی بالخصوص وزیراعلی پنجاب کے ستھرا پنجاب کے حوالے سے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوم عاشور کیلئے پیشگی انتظامات کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :