میرپور ماتھیلو،مال بردار ٹرین کا انجن اور 4 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں

جمعہ 4 جولائی 2025 13:22

میرپورماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)میرپور ماتھیلو میں مال بردار ٹرین کا انجن اور 4 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین پنجاب سے کراچی جارہی تھی، حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک بند کردیا گیا ۔ریلوے حکام نے بتایاکہ حادثے کے مقام سے ٹریک اکھڑ گیا، بوگیاں انجن سے الگ ہوگئی ہیں، مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق روہڑی سے ریلیف ٹرین طلب کرلی گئی جب کہ امدادی کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔