سیالکوٹ،زہریلا کھانا کھانے سے 2بچیوں کی حالت نازک،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا واقعہ کا فوری نوٹس

جمعہ 4 جولائی 2025 14:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) سیالکوٹ کے علاقہ موترہ میں مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے 2بچیوں حالت نازک ہو گئی ۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے واقعہ کا فوری نوٹس لیکر فوڈ سیفٹی ٹیموں کو فوراً جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ فوڈ سیفٹی آفیسرز لواحقین اور ڈاکٹرز سےملاقات کر کے رپورٹ جاری کریں گے۔

فوڈ سیفٹی ٹیمیں فوڈ پوائنٹ کی بھی انسپکشن کریں گی، خوراک کے سیمپل حاصل کر کے لیب تجزیے کے لیے بھجوائے جائیں گے، فوڈ سیفٹی پر کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیں گی اورمضر صحت خوراک کا کاروبار کرنے والے افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق دونوں بچیاں اس وقت سول ہسپتال ڈسکہ میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :