ایریا منیجر شوکت نوری کی ٹیم نے میدان مار لیا

انشورنس کا شعوراجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، میاں افضل کمیانہ

جمعہ 4 جولائی 2025 14:30

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء) اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے ایریا 8234 نے ماہ جون کے دوران 46 لاکھ روپے کا فریش بزنس اور 30 جون کو 30 لاکھ روپے سے زائد کا بزنس مکمل کر کے ساہیوال زون بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

اس شاندار کارکردگی پر زونل ہیڈ منیر احمد ناز، سیکٹر ہیڈ میاں محمد افضل کمیانہ، پاکستان کارسپانڈنٹس ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر وسیم احمد غوری ودیگر نے ایریا منیجر حاجی شوکت علی زاہد نوری اور تمام فیلڈ فورس کو زبردست خراج تحسین اور دلی مبارکباد پیش کی گئی۔

اس موقع پرشاندار تقریب سے اپنے خطاب میں میاں محمد افضل کمیانہ نے کہا کہ انشورنس کا شعور آج کے دور کی سب سے اہم ضرورت ہے، کیونکہ یہ نظام عوام کو غیر متوقع مالی بحرانوں سے بچاتا ہے اور ایک محفوظ مستقبل کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے ایریا کے سینئر سیلز مینیجرز، سیلز مینیجرز اور دیگر فیلڈ سٹاف کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ہی محنتی لوگوں کی کارکردگی پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔