انسداد دہشت گردی عدالت، حماد اظہر و رانا شہباز اشتہاری قرار

جمعہ 4 جولائی 2025 15:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے5 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج کرنے اور سڑک بلاک کرنے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماوں حماد اظہر اور رانا شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی،پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی کہ ملزمان روپوش ہیں اور گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے ہیں،جس پر عدالت نے ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا ۔