سکولوں میں 25کروڑروپے کی لاگت سے نئے کلاس رومزبنائے جائیں گے

جمعہ 4 جولائی 2025 16:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء) پنجاب کی1139سکولوں میں ابتدائی تعلیم کے کلاس رومز بنائے جائیں گے، کلاس رومز بنانے میں 25 کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔کتابیں ،فرنیچراورلرننگ کٹس کی خریداری کے لئے فی سکول اڑھائی لاکھ دیئے جائیں گے،ای سی ای رومزبنانے کیلئے فنڈزسکول سربراہان کے اکائونٹ میں منتقل کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سکول سربراہان مقررہ ڈیڈلائن تک ای سی ای کلاس رومز بنانے کے پابند ہوں گے۔

اس سے قبل پنجاب بھرمیں ارلی چائلڈ ایجوکیشن کے لئے 5 ہزار کلاس رومز بنائے گئے تھے، لاہور کے سکولوں میں ای سی ای کلاس رومز کی تعداد 209 ہے۔ خیال رہے کہ 80فیصد سکولوں میں 3سال قبل فراہم کی جانے والی ای سی ای کٹس خراب ہو چکیں،سکول سربراہان نے نئی ای سی ای کٹس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :