لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز7 جولائی سے ہوگا،روسٹر جاری

جمعہ 4 جولائی 2025 16:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز7 جولائی سے ہوگا۔ پرنسپل سیٹ پر چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری سے ترمیمی روسٹر جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

7 ڈویژن بینچز سول و فوجداری اپیلوں جبکہ21 سنگل بینچز ضمانت،حکم امتناعی اور دیگر کیسز کی سماعت کریں گے،جسٹس عبھر گل خان اور چیف جسٹس عالیہ نیلم فوجداری اپیلوں کی سماعت کریں گے جبکہ جسٹس شہباز رضوی، جسٹس فیصل زمان، جسٹس شاہد کریم، جسٹس عابد عزیز اور دیگر ججز مختلف بنچز کی سربراہی کریں گے۔