Live Updates

باچا خان یونیورسٹی،139 ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا

جمعہ 4 جولائی 2025 20:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)باچاخان یونیورسٹی چارسدہ میں 139 ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا۔139 ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ یونیورسٹی سینیٹ نے 2024 میں کیا تھا، جس میں ان ملازمین کو ادارے پر مالی بوجھ قرار دیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق جون 2025 تک ان ملازمین کی تنخواہوں کے لیے فنڈز دستیاب تھے، تاہم نئے مالی سال کے بجٹ میں ان کے لیے کوئی فنڈ مختص نہیں کیے گئے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :