Live Updates

بجٹ کے بعد مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.73 فیصد بڑھ گئی

جمعہ 4 جولائی 2025 21:58

بجٹ کے بعد مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2025ء) بجٹ کے بعد مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.73 فیصد بڑھ گئی، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح منفی 2.06 فیصد ریکارڈ، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 18 اشیائ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ایک ہفتے چھ اشیائ کی قیمتوں میں کمی اور 27 اشیائ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 40 روپے تک اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں پیاز 5 روپے 56 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں بھی 8 روپے کا اضافہ ہوا، لہسن فی 18 روپے تک اور آلو تین روپے فی کلو تک مہنگے ہوئے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چینی کی فی کلو قیمت میں بھی 1 روپے 52 پیسے کا اضافہ ہوا، چاول، دال مسور، ڈیزل، دہی، مٹن مہنگی ہونے والے اشیائ میں شامل ہے اسی طرح ایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 302 روپے 23 پیسے سستا ہوا انڈے فی درجن دو روپے تک اور دال مونگ 1 روپے تک سستی ہوئی کیلے، دال چنا، مسٹرڈ آئل سستی ہونے والی اشیائ میں شامل۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات