آزاد کشمیر،وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ، دریاں میں جاگری

حادثے میں چھ افراد جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا،ایک بچہ بھی لاپتہ،امدادی کارروائیاں جاری، 4 خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں، باقی افراد کی تلاش جاری ہے ، ریسکیو حکام

جمعہ 4 جولائی 2025 22:12

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2025ء) آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں چلہانہ کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، جو بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں جاگری۔ حادثے میں چھ افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا، ایک بچہ بھی لاپتہ۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں، جن کے دوران 4 خواتین کی لاشیں دریا سے نکال لی گئیں۔

باقی افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیموں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی میں سوار تمام افراد سیاح تھے جو علاقے کی سیر کے لیے آئے تھے۔ گاڑی کے دریائے نیلم میں گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔