لاہور ہائیکورٹ کا ڈینٹل کالج میں داخلہ ریگولر نہ کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

جمعہ 4 جولائی 2025 23:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے ڈینٹل کالج میں یو ایچ ایس کی جانب سے داخلہ ریگولر نہ کرنے کے خلاف درخواست پر دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ڈینٹل کالج میں داخلہ ریگولر کروانے کے لئے نور الہدیٰ سمیت چار طلبا نے درخواست دائر کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف تھا کہ طلبا نے میڈیکل ڈینٹل کالج لاہور میں داخلہ لیا، طلباء نے داخلہ کے لئے عدالت کو آٹھ آٹھ لاکھ روپے فیس کی مد میں ادائیگی کر دی ہے، طلباء کالج میں کلاسز میں تعلیم بھی حاصل کر رہے ہیں، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے طلباء کے داخلے کو مسترد کر دیا ہے، درخواست میں استدعا تھی کہ عدالت یو ایچ ایس کو طلباء کے داخلوں کو ریگولر کرنے کا حکم دے۔