اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میڈیکل سائنسز کے مختلف شعبوں میں تدریس و تحقیق کا وسیع سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، وائس چانسلر

جمعہ 4 جولائی 2025 19:40

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) فیکلٹی آف فارمیسی اور فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیراہتمام ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کے تعاون سے عباسیہ کیمپس میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر نے سیشن کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میڈیکل سائنسز کے مختلف شعبوں میں تدریس و تحقیق کا وسیع سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی پنجاب کے علاوہ ملک بھر سے طلباء وطالبات ان پروگراموں میں اعلیٰ تعلیم کے لئے جامعہ اسلامیہ بہاولپور کا رخ کرتے ہیں جو ان دونوں فیکلٹیز کے اعلیٰ معیار کا واضح اعتراف ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر قیصر جبیں ڈین فیکلٹی آف فارمیسی اور فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز نے سماجی ترقی کو آگے بڑھانے میں انسانی ہمدردی اور علمی روابط کے اہم کردار پر زور دیا۔ ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کی مہمان مقرر ڈاکٹر رمشا ملک نے صحت تعلیم اور معاشی ترقی جیسے شعبوں میں 50سے زائد ممالک میں تنظیم کے عالمی اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے تفصیلی بریفنگ دی۔ پرنسپل یونیورسٹی کالج آف نرسنگ فرحان مختار نے تقریب کی تنظیم اور کوآرڈینیشن میں کلیدی کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :