محرم الحرام میں صفورا ٹان بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں مصروف

امام بارگاہوں کے گردونواح اور جلوس کے روٹس پر بلدیاتی سہولیات فراہم کر دی گئیں دستیاب وسائل میں زیادہ سے زیادہ بلدیاتی سہولیات کے ذریعے عزاداران حسین کو سہولیات فراہم کی ہیں،راشد خاصخیلی

جمعہ 4 جولائی 2025 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)چیئرمین صفورا ٹائون راشد خاصخیلی کی خصوصی توجہ کی بدولت محرم الحرام کے حوالے سے بلدیاتی انتظامات کو تقریبا حتمی شکل دے دی گئی ہے کامران چورنگی اور کالا بورڈ نزد میٹرو پر عزاداران حسین کی سہولت کیلئے کیمپ لگائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین صفورا ٹائون راشد خاصخیلی نے وائس چئیرمین عبدالحق بلوچ اور میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو کے ہمراہ بلدیاتی خدمات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے ساتھ کامران چورنگی پر لگائے گئے کیمپ پر عزاداران حسین میں مشروبات پیش کئے اس موقع پرچئیرمین صفورا ٹان راشد خاصخیلی نے کہا ہے کہ دستیاب وسائل میں زیادہ سے زیادہ بلدیاتی سہولیات فراہم کی گء ہیں ،جلوس کے روٹس اور امام بارگاہوں کے گردونواح میں بلدیاتی سہولیات کیلئے تاحال عملہ مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ ماہ محرم ہمیں حق پر ڈٹ جانے اور ایثاروقربانی کا درس دیتا ہے امام عالی مقام حضرت امام حسین اور ان کے رفقا کی قربانیوں نے دین اسلام کی عظمت کو رہتی دنیا تک اجاگر کردیا ہے اور پیغام دے دیا ہے کہ اسلام کی سربلندی کیلئے سر کٹانے سے گریز نہیں کرنا ہے انہوں نے کہا کہ عزاداران حسین کو سہولیات پہنچانے کیلئے عباس ٹان،نیو رضویہ سمیت دیگر علاقوں میں شب وروز بلدیاتی خدمات فراہم کی گء ہیں جلوس کے روٹس پر روڈ لیولنگ سمیت روشنی ودیگر انتظامات کئے گئے ہیں ،کامران چورنگی اور کالا بورڈ نزد میٹرو پر عزادارن حسین کی آسانی کیلئے کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں انہیں لنگر ومشروبات سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔