حکومت امن وامان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ،میاں افتخار حسین

صوبے میں دہشت گرد پہلے سے زیادہ منظم ہو گئے ،حکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے، صدر اے این پی خیبرپختونخوا

جمعہ 4 جولائی 2025 20:10

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے حکومت امن وامان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے صوبے میں دہشت گرد پہلے سے زیادہ منظم ہو گئے ہیں۔ مگر حکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے، اب تو دہشت گردوں نے صوبے کے ایڈمنسٹریٹر کو ٹارگٹ کرنا شروع کردیا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی جنرل سیکر ٹری اطلس خان تحصیل چیئر مین پبی انجینئر غیور خٹک عباس خان چیئر مین سہیل خان نے بھی خطاب کیا میاں افتخار حسین نے کہاکہ صوبے میں دھشت گرد پہلے سے زیادہ منظم ہو چکے ہیں۔ اے این پی بار بار یہ کہ رہی ہے مگر حکومت کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔ باجوڑ میں دہشت گردوں کے تمام گروپ موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی کارکردگی صرف بھڑکوں تک محدود ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد صوبے میں جو غیر آئینی اقدامات کی گونج سنائی دے رہی ہے۔اے این پی ہارس ٹریڈنگ اور جمہوری حکومت کو ہٹانے کی کسی غیر آئینی مہم کا حصہ نہیں بنے گی۔