مون سون بارشیں ،بالائی علاقوں میں برف پگھلنے سے تربیلہ ڈیم بھرگیا ، سپل ویز کھول دیئے گئے

جمعہ 4 جولائی 2025 20:10

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)حالیہ مون سون بارشوں اور بالائی علاقوں میں برف پگھلنے کے نتیجے میں تربیلہ ڈیم جھیل مکمل طور پر بھرگیا ہے جس کے بعد جمعے کے روز تربیلہ ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے سپل ویز کھولنے کے باعث دریائے سندھ میں پانی کے بہا میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے،نچلے علاقوں میں پانی کا بہائو 260,000سے 270,000کیوسک تک متوقع ہے ، انڈس ڈان اسٹریم تربیلہ میں پانی کا بہا پانچ سے چھ گھنٹے تک 000-259 کیوسک رہے گا ،تربیلہ ڈیم حکام کا کہنا ہے کہ پانی کے بہا کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے لہذا دریائے سندھ کے آس پاس رہائشی محتاط رہیں۔

(جاری ہے)

جمعے کو دریائے سندھ کے کنارے واقع گاں اور قصبوں میں خطرے کے سائرن مسلسل بجتے رہے ،دریں اثنا ریسکیو 1122صوابی نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ تربیلا ڈیم کے سروس سپل وے کو ممکنہ طور پر کھولنے کے اس اقدام کے باعث دریائے سندھ میں پانی کے بہا میں اضافہ اور نچلے سے درمیانے درجے کا سیلابی خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔لہزا تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ دریائے سندھ کے قریب جانے سے گریز کریں۔اپنی اور دوسروں کی حفاظت یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :