خضدار گیم چینجز منصوبہ سی پیک کے تناظر میں انتہائی اہم لوکیشن پر واقع ،عوام کو فائدہ اٹھانا ہوگا،نوابزادہ امیر حمزہ زہری

جمعہ 4 جولائی 2025 20:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء) سینٹر فار ڈویلپمنٹ اینڈ سٹیبیلیٹی کے زیر اہتمام سی پیک منصوبہ میں ضلع خضدار کا تزویراتی محل وقوع علاقائی تجارت کے لیے ایک محرک جگہ کے عنوان سے ایک سیمنار منعقد ہوا جس میں مشیر بلدیات وزیر اعلی بلوچستان نوابزادہ ا میر حمزہ زہری ، کمشنر قلات ڈویژن طفیل بلوچ، ڈاکٹر عرفان اشرف ڈی جی سی ڈی ایس، ماہر الاقوامی امور راجہ فیصل ، کے علاوہ علاقے کے قبائلی و سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ خضدار گیم چینجز منصوبہ سی پیک کے تناظر میں انتہائی اہم لوکیشن پر واقع ہے جس سے علاقے کے عوام کو فائدہ اٹھانا ہوگا۔ اور سی پیک منصوبہ سے بلوچستان میں گودار پورٹ اور نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر تعمیر اور دیگر منصوبوں سے بلوچستان کی عوام میں امید کی کرن پیدا ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ صوبہ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے عوام اپنے لہو سے پاک وطن کی حفاظت کررہے ہیں اور سی پیک منصوبہ ہماری ترقی و خوشحالی منصوبہ کے ساتھ پاک چین دوستی کو خطے میں تعمیر و ترقی اور امن کا ضامن بھی قرار دیا۔

قبائلی عمائدین نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے دہشت گرد ملک ہندوستان اور فتنہ الہندوستان کی امن دشمن سرگرمیوں کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔