ظ*مری میں بگڑے شہزادے سیاح گاڑی پر لٹک کر سفر کرکے زندگیاں خطرے میں ڈالنے لگے

جمعہ 4 جولائی 2025 20:35

ٌمری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2025ء)مری میں بگڑے شہزادے سیاح گاڑی پر لٹک کر سفر کرکے زندگیاں خطرے میں ڈالنے لگے،سیف سٹی کیمرے خاموش‘ ون وے کی سرعام خلاف ورزیاں،بغیر ہیلمنٹ کے موٹر سائیکل سواروں کی بھرمار،حادثات کی صورت میں بعد ازاں اہل مری کی بدنامی کے چرچے ٹریفک پولیس اور انتظامیہ کو قصوروار ٹھہرایا جاتا ہے،مری میں ٹریفک پولیس کے اہلکاران پارکنگ کمی کی بنا پر سیاحوں کے سیلاب کی وجہ سے پریشان اوپر سے وی وی آئی پیز کی پروٹوکول ڈیوٹیاں کارکردگی میں واضح فرق ڈال رہی ہیں،مری میں اعلان کردہ سمر سیزن پلان پر عملدرآمد نظر نہیں آتا،لگژری گاڑیوں میں دلفریب نظارے انجواے کرنے والے منچلے سیاح شرفاء فیملیز کیلیے درد سر کا سبب بنے نظر آتے ہیں اور اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمھجتے ہیں،اہل مری کے سنجیدہ حلقوں نے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی،چیف ٹریفک آفیسر مغیث احمد ہاشمی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر آصف امین اعوان سے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے خلاف ورزیوں کے مرتکب سیاحوں اور لوکلز کیخلاف بھرپور قانون کو حرکت میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوے کہا ہیکہ اہل مری بدنامی کی کلنک اپنے ماتھے پر مذید نہیں مل سکتے۔

۔