ڈپٹی انسپکٹر پولیس لورالائی رینج ملک محمد سلیم لہڑی کا امام بارگاہ کا دورہ

جمعہ 4 جولائی 2025 21:30

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) ڈپٹی انسپکٹر پولیس لورالائی رینج ملک محمد سلیم لہڑی نے امام بارگاہ لورالائی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی لورالائی احمد سلطان، ایس ڈی پی او کلیم اللہ کاکڑ اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی نے امام بارگاہ میں محرم الحرام کے سلسلے میں کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اور لیویز اہلکاروں سے ملاقات کی، ان کی حوصلہ افزائی کی اور فرائض کی انجام دہی میں مستعدی و فرض شناسی کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے،سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔