روس خطے میں استحکام کا ایجنڈا آگے بڑھا رہا ہے ، سعودی وزیر خارجہ

مذاکراتی عمل کی حمایت میں روس کا کردار انتہائی اہم ہے،پریس کانفرنس

ہفتہ 5 جولائی 2025 11:46

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے باور کرایا ہے کہ ماسکو خطے میں استحکام کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہا ہے۔ شہزادہ فیصل نے کہا ہے کہ وہ فلسطین کے مسئلے کے حوالے سے روس اور سعودی عرب کے درمیان ہم آہنگی کو بھی سراہتے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ خطے کے مسائل پر مذاکراتی عمل کی حمایت میں روس کا کردار "انتہائی اہم ہے۔

انھوں نے ایک بار پھر باور کرایا کہ اس وقت سب سے اہم ترجیح غزہ کی پٹی میں فائر بندی ہے۔شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور روس کے درمیان تعلقات تمام سطحوں پر ترقی کر رہے ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک سیاسی اختلافات کے حل کے لیے سفارتی طریقہ کار کی اہمیت پر متفق ہیں۔