ایک سال سے لاپتہ مغوی کو اسلام آباد سے بازیاب کروا لیاگیا

ہفتہ 5 جولائی 2025 11:49

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)سرگودھا ریجن پولیس نے ایک سال سے لاپتہ مغوی کو اسلام آباد سے بازیاب کروا کر مقدمہ کی تفتیش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ منکیرہ کے چک 74ایم ایل کا شہری اسد ظہیر ایک سال قبل 2024میں لاپتہ ہوا تو اس کے والد لیاقت علی کی مدعیت میں پولیس تھانہ منکیرہ نے اغوا کا مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی اس مقدمہ کی تفتیشی ٹیم نے گزشتہ روز ایک سال سے لاپتہ مغوی اسد ظہیر کو ٹریس کر کے اسلام آباد سے بازیاب کر لیا اور مقدمہ میں مصروف تفتیش ہے۔