سکھر ایکسپریس کی چھت پر بیٹھے افراد کیساتھ حادثہ: ایک شخص جاں بحق، 11 زخمی

ْ سکھر ایکسپریس کی چھت پر ببٹھے زائرین کا علم بجلی کی تاروں سے ٹکرایا‘ایس ایس پی اظہر مغل

ہفتہ 5 جولائی 2025 13:49

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)جیکب آباد سے روہڑی آنے والی سکھر ایکسپریس کی چھت پر بیٹھے افراد کے ساتھ حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص جاں بحق11 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی اظہر مغل نے بتایا کہ سکھر ایکسپریس کی چھت پر ببٹھے زائرین کا علم بجلی کی تاروں سے ٹکرایا۔ایس ایس پی کے مطابق حادثے میں ایک عزادار جاں بحق اور 11 شدید زخمی ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ متاثرہ افراد کرنٹ لگنیاور ٹرین سے گرنے سے زخمی ہوئے۔