سرگودھا،ٹک ٹاک پرجذبات مجروح کرنے پر شہری کیخلاف توہین صحابہ و توہین مذہب کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

ہفتہ 5 جولائی 2025 14:22

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)سرگودھا میں ٹک ٹاک پر توہین مذہب ایکٹ کی خلاف ورزی کر کے دوسرے فرقہ کے جذبات مجروح کرنے پر شہری کے خلاف پولیس توہین صحابہ و توہین مذہب کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ ساہیوال کے علاقہ گلی زین پمپ کے شہری قلندر عباس نے توہین مذہب ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر توہین صحابہ رضی اللہ عنہ کر کے گستاخانہ مواد آپ لوڈ کیا جس سے دوسرے فرقہ کے جذبات کو مجروح کیا گیا جس پر پولیس تھانہ سائیوال نے محمد عبداللہ کی مدعیت میں قلندر عباس عرف نینو کے خلاف توہین صحابہ و توہین مذہب کی دفعات 295A/298/298Aت پ مقدمہ درج کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔

اس سے قبل شاہپور کے علاقہ جلالپور جدید میں گستاخانہ اشعار پڑھ کر دوسرے فرقہ کے جذبات مجروح کرنے پر مجلس کے ذاکر اور دیگر دو افراد کے خلاف توہین صحابہ و توہین مذہب کا مقدمہ درج ہوا جن میں ملوث ملزمان کی تلاش میں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :