ایس پی سٹی بلال احمد کا 9محرم الحرام کے عزاداری جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ْامن کمیٹی کے ممبران اور منتظمین سے ملاقات ،وقت کی پابندی اور حکومتی احکامات پر بریف کیا

ہفتہ 5 جولائی 2025 14:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء) ایس پی سٹی بلال احمد نے 9محرم الحرام کے عزاداری جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے 9محرم الحرام کے مرکزی جلوس پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ اور نولکھا نکلسن روڈ امام بارگاہ عطیہ اہل بیت سے برآمد ہونے عزاداری جلوس ذوالجناح پروسیشن کے روٹ کا مکمل وزٹ کیااور داخلی راستوں پر چیکنگ کے عمل کا مکمل جائزہ لیا ۔

دوران وزٹ امن کمیٹی کے ممبران اور منتظمین سے ملاقات کی وقت کی پابندی اور حکومتی احکامات پر بریف کیا ۔ اس موقع پر متعلقہ افسران ہمراہ موجود تھے ۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے کہا کہ 9محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے لیے سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کیے گئے ہیں،تمام پوائنٹس اور ملحقہ گلیوں کو خاردار تار اور قناعیتں لگا کر بند کیا گیا ہے،جلوس پانڈو سٹریٹ سے برآمد ہو کر نوری بلڈنگ ،مین بازار اسلام پورہ سے خیمہ سادات واپسی پر پانڈو سٹریٹ پر اختتام پذیر ہو ا،روائتی راستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔

(جاری ہے)

جلوس کی ڈیوٹی پر مامور جوانوں کی حوصلے بلند ،الرٹ ہو کر فرائض منصبی سر انجام دیئے ۔ انہوں نے بتایا کہ جلوس میں شامل ہونے والے عزاداروں کو تین درجاتی حصار سے گزارا گیا ،جلوس کے روٹ کی چھتوں پر اہلکار تعینات کیے گئے ، انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے،محرم الحرام کی تمام مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :