
نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات کی خبریں افواہیں ہیں، یہ کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے لیکن حقیقت نہیں، اسحاق ڈار
سپانسرڈ قسم کی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے قانون اپنا راستہ خود لے گا اگر کسی نے ماضی میں کچھ کیا ہے تو قانون کے مطابق فیصلے ہوں گے، نائب وزیراعظم وزیرخارجہ کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
ہفتہ 5 جولائی 2025
17:22

(جاری ہے)
کرپشن خیبرپختونخواہ سمیت جہاں بھی ہو اسے قانون کے تحت ختم ہونا چاہیے۔
پاکستان ڈیفالٹ کے کنارے کھڑا تھا اگر تبدیلی نہ آتی تو ڈیفالٹ آجاتا۔پاکستان بھارت کی جارحیت کے خلاف سرخرو ہوا، دنیا نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے کردار کو سراہا۔ اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف ایران کی سفارتی طور پر مدد کی۔ ڈیفالٹ ہوا میں اڑ گیا۔ 14 ارب ڈالر زرمبادلہ پہنچ گیا ہے۔ بھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی پر اللہ کے حضور سر بسجود ہیں۔اللہ تعالی نے پاکستان کو بھارت کیخلاف فتح عطا فرمائی۔ پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو سبق سکھایا۔ جنگ میں پاکستان نے بھارت کے 6 لڑاکا طیارے مار گرائے۔ اللہ نے پاکستان کو دنیا میں عزت و احترام عطا فرمایا، پاکستان کی سول و عسکری قیادت نے ملک کا کامیابی سے دفا ع کیا۔پاکستان کو بہت عزت و احترام اور کامیابی ملی۔اسحاق ڈار کاگفتگوکرتے ہوئے مزید کہناتھاکہ جنگ لڑنے کی خواہش و ایجنڈا نہیں۔ امن اور خطے کی سلامتی چاہتے ہیں۔ اقتصادی ایجنڈہ ہے جس پر دن رات محنت کررہے ہیں۔ جب بھارت نے حملہ کیا تو ہم نے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا۔ ہماری متحد آواز پوری دنیا نے سنی، ہم سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر چلنے کو تیار ہیں۔وزیرخارجہ کایہ بھی کہناتھاکہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔ سلامتی کونسل کی صدارت پاکستان کے پاس ہے،۔پاکستان نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔ ایرانی ہمارے مسلمان بھائی ہیں۔ ایران نے بھرپور انداز میں پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ ہم اس خطے میں امن کے خواہمشند ہیں ہم اس خطے کی ترقی کے خواہاں ہیں۔ان کاکہناتھاکہ پاک بھارت سیز فائر قائم ہے۔ خطرہ تو ہر وقت ہی ہے، الرٹ رہنا ہے۔ اگر کوئی وار کرے، ملک میں دہشت گردی ہو رہی ہے۔ اس لئے تیاری کی حالت میں ہیں۔گزشتہ روز بھی 30 خوارج کو واصل جہنم کیا گیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کی مجبوری لگتی ہے اس طرح کے بیانات سے گھبراتے نہیں۔ پہلے کامیابی ملی آئندہ بھی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے مذاکرات سات 8 ماہ سے چل رہے ہیں۔ عام ویزوں کا معاملہ بہتر کیا ہے ان سے درخواست کی ہے کہ بلیو پاسپورٹ کو بھی رسائی دیں۔ پاکستان اب صر ف ترقی کرے گا۔ مہنگائی نیچے آئی ہے ملک میں خوشحالی آئے گی۔ عوام کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ پاکستان 2022 میں سخت مشکلات میں تھا۔ اگر اس وقت یہ تبدیلی نہ آتی تو ملک ڈیفالٹ ہو جاتا۔ ہم نے سیاسی طور پر نقصان اٹھایا لیکن ملک کو ہمیشہ آگے رکھا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف دن رات کوشاں ہیں کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔ دعا ہے پاکستان ہمیشہ شاد و آباد رہے آج ملکی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو رہی ہے۔ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔ ہمارے بہادر جوان دہشتگردی کا مقابلہ کررہے ہیں۔ پاکستانی افواج خوارج کو جہنم واصل کررہی ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جب تک اپنی قوم کو غلامی کی زنجیروں سے آزاد نہیں کروا لیتا، اسی طرح ڈٹ کر کھڑا رہوں گا
-
فوج کا جنگ جیتنے سے عالمی سطح پروقار بلند ہوا، جس سے گالم گلوچ کا کارخانہ بند ہوگیا
-
میدانی علاقوں سے شمالی علاقوں میں گرمیوں میں درجہ حرات میں دوگنا اضافہ ہورہا ہے
-
ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کا بدترین تعطل
-
2024ء: عالمی تنازعات میں ریکارڈ 383 امدادی کارکن ہلاک
-
پاکستان کے عوام عالمی ماحولیاتی بحران کے ذمہ دار نہیں لیکن پھر بھی بھاری قیمت ادا کررہے ہیں
-
کراچی میں پیپلز بس سروس بھی بند کر دی گئی
-
سندھ حکومت کا بارشوں کے باعث کل کراچی میں سکول بند کرنے کا اعلان
-
اسلامی ریاست کی بنیاد سماجی انصاف پر ہے، احسن اقبال
-
ایل ڈی آئی آپریٹرز کے 80 ارب کے واجبات التوا کا شکار، پی ٹی اے خاموش تماشائی
-
سیلاب قدرتی آفت ہے جس سے نجات کیلئے رجوع الی اللہ کی سخت ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمن
-
وزیرِ اعظم کی خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں آئندہ ایک ہفتہ بغیر لوڈ شیڈنگ کے مسلسل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.